منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی

datetime 4  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اختتامی ٹریڈنگ کے دوران قیمتیں تقریباً 7 فیصد تک گر گئیں۔ اس کمی کے بعد تیل کی قیمتیں 13 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6.35 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 4.33 ڈالر سستا ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ نمایاں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی محکمہ توانائی کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد اپنی کم ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ذخائر میں یہ کمی اس فیصلے کے بعد سامنے آئی، جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے اسٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی توانائی مارکیٹ اس پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ اس کے اثرات آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں اور عالمی منڈی کے رجحان پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…