ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، اشیائے خورنوش کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

datetime 31  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 27اشیاء کے نرخ بڑھ گئے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 6اشیا سستی ،18کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ حکام کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں اوسطا 0.91فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 9.05فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اشیائے خورونوش پر بھی پڑے،ایک ہفتے میں پیاز 7.62فیصد،،انڈے 3.16فیصد،، آٹا 2فیصد، آلو 1.93فیصدمہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں پیٹرول 2.46فیصد،ڈیزل 4.17فیصد،ایل پی جی 1.90فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پر ٹماٹر 22.96فیصد،چکن 11.20فیصد اور سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 228.71فیصد،پیازمیں 95.36 فیصد، آٹے میں 78.65فیصد،بجلی کے سہ ماہی چارجز 9.06فیصد سستے ہوئے،ایل پی جی میں 51.76فیصد،ڈیزل میں 37.42 فیصد اورپیٹرول میں 23.28فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ سالانہ بنیادوں پرآلو 30.89فیصد،چنے کی دال 19.89فیصد، چکن 19.56فیصد،چینی 17.48 فیصد، انڈے 8.38 فیصد اور مونگ کی دال 7.38 فیصد سستی ریکارڈ کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…