منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

datetime 31  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا،

جس کے بعد گھریلو اور کمرشل صارفین کو مزید اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 241 روپے فی کلو تھی۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں گھریلو استعمال کا سلنڈر 152 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

نئے نرخوں کے مطابق 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر اب 3001 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ پہلے اس کی قیمت 2849 روپے تھی۔اسی طرح کمرشل صارفین بھی اضافی بوجھ برداشت کریں گے، کیونکہ کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 585 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے ریٹ کے تحت کمرشل سلنڈر 11 ہزار 546 روپے میں فروخت ہوگا، جبکہ پہلے اس کی قیمت 10 ہزار 961 روپے تھی۔اوگرا نے واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2026 سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں صارفین کو نئے نرخوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…