بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،امریکی ڈالر سستا ہوگیا

datetime 31  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے سے مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی،

جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 176,793 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بہتر ہوتا دکھائی دیا۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہو گیا،

جس کے بعد اس کی قیمت 277 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کرتی رہی۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی تھی۔ اس وقت کے ایس ای 100 انڈیکس میں 495 پوائنٹس یا 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد انڈیکس 175,547.98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 495 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 175 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 279 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 41 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…