بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

datetime 30  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسوں کی مد میں 476 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم اکٹھی کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق کل وصولیوں میں 351 ارب روپے سیلز ٹیکس جبکہ 124 ارب روپے انکم ٹیکس پر مشتمل ہیں۔گزشتہ برسوں کا موازنہ کیا جائے تو مالی سال 25-2024 میں 562 ارب، 24-2023 میں 515 ارب اور 23-2022 میں 313 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس (ودہولڈنگ ٹیکس)کی مد میں صنعتی صارفین سے 66 ارب، کمرشل سے 52 ارب، نان فائلرز گھریلو صارفین سے 4 ارب 82 کروڑ اور سیکشن 235 اے کے تحت دیگر گھریلو صارفین سے ایک ارب 37 کروڑ روپے وصول ہوئے۔سیلز ٹیکس کے 351 ارب روپے میں سے 269 ارب نارمل، 55 ارب اضافی اور 16.5 ارب ریٹیلرز سے حاصل کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…