اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں واقع پاکستان مونومنٹ پر ایک جاپانی خاتون ٹریول وی لاگر کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جاپانی سیاح مونومنٹ پر اپنے وی لاگ کی ریکارڈنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران متعدد نوجوان ان کے قریب آ گئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کئی بار نوجوانوں سے فاصلہ رکھنے اور ان کا پیچھا نہ کرنے کی درخواست کرتی ہیں، تاہم بعض افراد ان کے ساتھ چلتے رہے اور مبینہ طور پر ان سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فالو کرنے کی درخواست بھی کرتے رہے۔واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ متعدد افراد نے اس رویے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات پاکستان کے مثبت تشخص کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور غیر ملکی سیاحوں کے اعتماد پر بھی منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
صارفین نے مطالبہ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وائرل ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق فی الحال کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا، تاہم ویڈیو شواہد اور دیگر دستیاب معلومات کی بنیاد پر ملوث افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد کے سیاحتی مقام پر ایک غیرملکی خاتون کو دو نوجوان مسلسل ہراساں کرتے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ابتداء میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بار بار “Sorry” کہہ کر انہیں ٹالنے کی کوشش کرتی رہی مگر جب بدتمیزی حد سے بڑھ گئی تو اس نے غصے میں “Shut up” کہا اور وہاں سے… pic.twitter.com/RB5YTOLqtg
— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) July 29, 2026



















































