منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ویزا مسائل میں گھرےافراد فوری رابطہ کریں، گھر نہیں تو رہائش دی جائےگی: دبئی امیگریشن

datetime 30  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ویزا سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے دبئی امیگریشن نے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ سیاحوں اور ملازمت کی تلاش میں آنے والے افراد کی رہنمائی اور مدد کے لیے ایک نیا سہولت مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی امیگریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی آنے والے سیاح اور روزگار کے خواہش مند افراد مملکت کے مہمان ہیں، اس لیے ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے ویزا مسائل سے دوچار افراد سے اپیل کی کہ وہ بلا تاخیر دبئی امیگریشن کے الویر سینٹر سے رجوع کریں اور اپنی مشکلات سے آگاہ کریں تاکہ فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری کے مطابق جن افراد کے پاس رہائش کی سہولت موجود نہیں ہوگی، انہیں عارضی قیام فراہم کیا جائے گا، جبکہ ضرورت مندوں کے لیے کھانے پینے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد کے لیے مفت طبی معائنہ، دانتوں کے علاج کی سہولت اور دیگر ضروری طبی خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ جن افراد کو اپنے وطن واپس جانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، ان کی واپسی کے انتظامات میں بھی مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…