اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے 29 جولائی سے نافذ العمل پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 53 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے،
جس کے بعد اس کی نئی قیمت 303 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔یہ حالیہ ردوبدل گزشتہ روز کیے گئے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے، جب حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور آئندہ جائزے تک یہی نرخ ملک بھر میں نافذ العمل رہیں گے۔



















































