بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی سے دبئی جانے والے مسافروں سے 55 ہزار ڈالر اور ساڑھے 9 لاکھ روپے برآمد

datetime 28  جولائی  2026 |

کراچی (این این آئی) ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافروں سے 55 ہزار ڈالر اور ساڑھے 9 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ،

برآمد شدہ کرنسی اسٹیٹ بینک کی مقررہ حد سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے ایک مشترکہ اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے ایک ہی خاندان کے 6 مسافروں سے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ایئرپورٹ کسٹمز حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب مسافر دبئی روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچے، مسافروں کے سامان سے 55 ہزار امریکی ڈالر اور 9 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ ملکی و غیر ملکی کرنسی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مقررہ حد سے کہیں زیادہ تھی اور مسافروں نے روانگی سے قبل کسٹمز کرنسی ڈیکلریشن کاؤنٹر پر اس رقم کو ظاہر نہیں کیا تھا۔سامان کی اسکیننگ کے دوران کسٹمز اور اے ایس ایف کے عملے کو بڑی مقدار میں کرنسی کی موجودگی کا انکشاف ہوا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے رقم قبضے میں لے لی گئی۔کسٹمز حکام نے کہا کہ غیر اعلانیہ اور ممنوعہ حد سے زائد رقم کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے اور متعلقہ مسافروں کے خلاف مزید قانونی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملکی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں ایئرپورٹس پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…