بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا فیصلہ، فیس بھی بڑھا دی گئی

datetime 27  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں رجسٹرڈ تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کے لیے نئی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نئی پلیٹس جدید آر ایف آئی ڈی (RFID) ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گی تاکہ گاڑیوں کی شناخت، نگرانی اور ریکارڈ کی تصدیق کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق نئی نمبر پلیٹس پر خصوصی ریڈیو فریکونسی آئیڈنٹیفکیشن (RFID) اسٹیکرز نصب کیے جائیں گے، جو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے گاڑیوں کی معلومات تک فوری رسائی اور ٹریکنگ کو ممکن بنائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ صوبے کی تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں پر یکساں طور پر نافذ ہوگا۔ موجودہ نمبر پلیٹس کو مرحلہ وار تبدیل کرکے نئے ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پلیٹس جاری کی جائیں گی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق اس وقت عام نمبر پلیٹ کی فیس 1,200 روپے ہے، جبکہ نئی آر ایف آئی ڈی نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے 4,000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔حکام کے مطابق جدید نمبر پلیٹس کے ذریعے چوری شدہ، مشتبہ یا غیر قانونی گاڑیوں کی فوری شناخت ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ ٹریفک مینجمنٹ، سکیورٹی نگرانی اور گاڑیوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل تصدیق کا عمل بھی پہلے سے زیادہ مؤثر بنایا جا سکے گا۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں شفافیت بڑھے گی، جعلی نمبر پلیٹس کی حوصلہ شکنی ہوگی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم کی روک تھام اور تفتیش میں بہتر سہولت میسر آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…