بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

آئی فون 18 کی ریلیز سے متعلق ایپل کا بڑا فیصلہ!

datetime 27  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے بارے میں نئی رپورٹس سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق کمپنی نے اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کی ریلیز کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ یہ ماڈل اب مارچ سے جون 2027 کے درمیان متعارف کرایا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایپل ستمبر 2026 میں صرف آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور کمپنی کا پہلا فولڈیبل آئی فون پیش کرے گی، جبکہ عام صارفین کے لیے اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کی دستیابی بعد میں ہوگی۔معروف سپلائی چین تجزیہ کار منگ چی کوؤ کا کہنا ہے کہ آئی فون 18 اور آئی فون 18 ای ممکنہ طور پر مارچ 2027 میں لانچ کیے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ان ماڈلز میں 9 جی بی ریم دی جا سکتی ہے، جبکہ پرو ورژنز میں 12 جی بی ریم شامل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمت میں تقریباً 200 ڈالر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے،

جبکہ ایپل کا پہلا فولڈیبل آئی فون 2,000 ڈالر سے زائد قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو ستمبر 2026 میں نیا آئی فون خریدنے کے خواہشمند صارفین کو نسبتاً کم قیمت والا اسٹینڈرڈ ماڈل دستیاب نہیں ہوگا، کیونکہ ایپل کی جانب سے عام اور بجٹ سیریز کے فونز کی فروخت 2027 تک مؤخر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…