بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان

datetime 27  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً پانچ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آج عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کی سفارشات مرتب کرے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا یہی رجحان برقرار رہا تو ملک میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی سامنے آ سکتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 24 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے سے زائد اضافہ کیا گیا تھا۔

حکومت نے اس اضافے کی وجہ عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور درآمدی اخراجات میں اضافے کو قرار دیا تھا۔دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کے مجوزہ نظام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اس طریقہ کار سے کاروباری منصوبہ بندی، اسٹاک مینجمنٹ اور سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے، لہٰذا کسی بھی نئے نظام کے نفاذ سے قبل تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی جانی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…