بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرول لاگت سے 125 روپے 42 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 54 پیسے مہنگا

datetime 27  جولائی  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں فروخت ہونے والے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بنیادی لاگت کے مقابلے میں ٹیکسز، لیویز اور مختلف مارجنز کا نمایاں حصہ شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 209 روپے 76 پیسے ہے، جبکہ صارفین کو یہ 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس طرح پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 125 روپے 42 پیسے سے زائد مختلف مدات کی صورت میں شامل کیے گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 17 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے 16 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز کا مارجن وصول کیا جا رہا ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 270 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 383 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس حساب سے ڈیزل کی قیمت میں 112 روپے 54 پیسے مختلف ٹیکسز، لیویز اور مارجنز کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 15 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 4 روپے 53 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن وصول کیا جا رہا ہے۔دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں بنیادی لاگت کے علاوہ سرکاری محصولات، لیویز اور سپلائی چین سے متعلق مختلف اخراجات بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…