بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری! پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری

datetime 25  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک اہم سہولت متعارف کرا دی ہے،

جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، تجارت اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تعینات سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پاتھووالا نے بتایا کہ پاکستانی درخواست گزاروں کی آن لائن ویزا درخواستوں پر عموماً 48 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر لیا جاتا ہے، تاکہ انہیں جلد از جلد سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور سری لنکا کے باہمی تعلقات کو وسعت دینے کی حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق نئی ویزا پالیسی نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گی بلکہ تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ویزا فیس کے خاتمے سے کاروباری شخصیات، طلبہ اور سیاحوں کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفر پہلے سے زیادہ آسان اور سہل ہو جائے گا، جس سے عوامی سطح پر روابط بھی مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سری لنکا پاکستانی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ خوبصورت ساحلی مقامات، تاریخی ورثہ، قدرتی حسن، جنگلی حیات کے پارکس اور سرسبز پہاڑی علاقے اس ملک کو سیاحت کے لیے ایک منفرد منزل بناتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی ویزا سہولت کے بعد پاکستانی شہریوں کے لیے سری لنکا کا سفر نسبتاً کم خرچ اور زیادہ آسان ہوگا، جس سے سیاحت، تعلیمی تبادلوں اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…