جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل عوام پر بھاری پڑ گیا

datetime 23  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے نئے نظام کے نفاذ کے بعد عوام کو مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صرف گزشتہ تین روز کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے 69 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ چھ دنوں میں اس کی مجموعی قیمت 52 روپے 19 پیسے بڑھ چکی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 354 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 375 روپے 4 پیسے تک پہنچ گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور تجارتی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ تین دنوں میں فی لیٹر پیٹرول 11 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا، جبکہ اس عرصے میں صرف ایک مرتبہ 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔نئے نرخوں کے بعد پیٹرول کی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 327 روپے 12 پیسے تک جا پہنچی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…