ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان

datetime 11  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے اور صارفین کو بہتر، شفاف اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام کی جانب پیشرفت جاری ہے جبکہ نجکاری پروگرام کے پہلے مرحلے میں تین بجلی تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

لائن لاسز، مالی خسارے اور گردشی قرضے میں خاطر خواہ کمی آئی، جبکہ پاور سیکٹر کی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ حکومت گردشی قرضے میں تقریباً 780 ارب روپے کی کمی لانے میں کامیاب رہی ہے۔

قومی گرڈ کی ڈیجیٹائزیشن، ٹرانسمیشن نظام کی بہتری اور جدید میٹرنگ انفراسٹرکچر پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ ملک بھر میں ایک کروڑ 60 لاکھ بجلی کے میٹروں کو مرحلہ وار ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اے پی ایم ایس کے تحت ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ کا جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاورسیکٹرمیں جاری اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتری اور بجلی کی فراہمی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے حکومتی اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…