منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کا گیس ٹیرف میں کمی کے باجود گیس قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 7  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس کے نرخوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ ریگولیٹری ادارے کی جانب سے اوسط مقررہ قیمت میں کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے لیے اوسط مقررہ گیس قیمت 1,793 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم کر کے 1,705 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔

تاہم اس کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران صارفین کے لیے موجودہ گیس ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث گھریلو اور دیگر صارفین کو نرخوں میں کسی قسم کی کمی کا فائدہ نہیں ملے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یہ فیصلہ دونوں سرکاری گیس کمپنیوں، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن، کی مالی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے مقصد سے کیا گیا ہے تاکہ ان کے مالی خسارے میں مزید اضافہ نہ ہو۔

سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے اس فیصلے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…