جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

datetime 4  جولائی  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرتے ہوئے اس کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

اس کے برعکس ڈیزل پر لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی شرح 77 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر عائد لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…