بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید

datetime 30  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ عالمی منڈی میں منگل کے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملک میں آئندہ ہفتہ کے جائزے کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 75 سینٹ یا 1.03 فیصد کمی کے بعد 72.40 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 47 سینٹ یا 0.66 فیصد کمی کے ساتھ 70.05 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ اماراتی مربن خام تیل بھی تقریباً 67 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار رہا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ممکنہ سفارتی رابطوں سے متعلق توقعات ہیں جن کے باعث سرمایہ کار محتاط مگر پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید کم ہوتی ہے اور تیل کی ترسیل معمول پر آتی ہے تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔

اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہتی ہیں یا مزید کم ہوتی ہیں تو پاکستان میں آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں عوام کو ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے اوگرا کی سفارشات اور دیگر مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…