بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی فری لانسرز نے ریکارڈ آمدنی سے دنیا کو حیران کردیا

datetime 29  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستانی فری لانسرز نے ملکی معیشت کے لیے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے

رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 1.6 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ ملک میں منتقل کیا ہے، جو اس شعبے کی اب تک کی بلند ترین کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ٹی اور آن لائن سروسز سے وابستہ شعبوں میں حاصل ہونے والی یہ آمدنی پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی ایک سال کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مناسب حکومتی سرپرستی اور سہولیات کی فراہمی سے یہ شعبہ مستقبل میں 10 ارب ڈالر تک کا زرمبادلہ کمانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فری لانسرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ابراہیم امین نے بتایا کہ ملک کے فری لانسرز عالمی مارکیٹ میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور گزشتہ مالی سال کے دوران انہوں نے 1.6 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، جس سے ملکی معیشت کو خاطر خواہ فائدہ پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ 2022 سے 2026 کے درمیان فری لانسنگ سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ تقریباً 40 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 1.6 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے، جو اس شعبے کی تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔

ابراہیم امین کے مطابق ملک کے دور افتادہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے نوجوان محدود وسائل، بجلی کی قلت اور انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود آن لائن مہارتیں حاصل کر رہے ہیں اور بین الاقوامی منڈی میں اپنی خدمات فراہم کرکے قابلِ قدر آمدنی کما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اکثریت نوجوان آبادی پر مشتمل ہے اور اگر انہیں مناسب تربیت، رہنمائی اور جدید مہارتوں کے مواقع فراہم کیے جائیں تو فری لانسنگ کا شعبہ سالانہ 10 ارب ڈالر تک زرمبادلہ کمانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرکے نہ صرف بے روزگاری میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی مضبوط اور مستحکم بنیادیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…