بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں

datetime 25  جون‬‮  2026 |

دمشق(این این آئی)عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے نئی ویزا شرائط جاری کر دی ہیں۔

عراقی حکام نے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو عراقی ویزا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔نئی ہدایات کے مطابق فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے افراد کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ 50سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کے عراق میں داخلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ویزا مسترد ہونے یا عراق میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں ویزا فیس واپس نہیں کی جائے گی، اسی طرح عاشورہ اور اربعین کے لیے ایک ہی ویزا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔عراقی حکام کے مطابق ویزا صرف 30دن کے لیے کارآمد ہوگا، جبکہ مقررہ مدت سے زائد قیام کی صورت میں جرمانہ، ملک بدری اور تاحیات عراق میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ عراق پہنچنے پر عراقی امیگریشن حکام کی تحویل میں رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…