بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 25  جون‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 4ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے اعداد و شمار کے مطابق خام تیل برینٹ کروڈ 74.80ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا جو بعد میں مزید گر کر تقریباً 73.8ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ برینٹ کروڈ کی قیمت 75ڈالر فی بیرل سے نیچے آئی ہے جو فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ کشیدگی شروع ہونے سے پہلے کی سطح کے قریب ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کی وجہ امریکا ایران معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت معمول پر آنا ہے۔

علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے 60روز کے لیے پابندیاں نرم کرنے کے بعد ایرانی خام تیل کی برآمدات میں ممکنہ اضافے سے بھی عالمی منڈی میں رسد بڑھنے کا امکان ہے۔ایک اور بڑی وجہ خلیجی ممالک کی جانب سے تیل کی فراہمی میں اضافے اور بعض کارگو رعایتی نرخوں پر فروخت ہونا ہے۔ان تمام پیشرفتوں کے بعد سرمایہ کاروں نے تیل کی قیمتوں میں شامل اضافی جیو پولیٹیکل رسک پریمیم نکالنا شروع کر دیا ہے جس سے قیمتوں میں مزید تیزی سے کمی آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…