بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کردیا

datetime 24  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ریل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے،

جس کے ذریعے ملک کی مختلف ریاستوں کو جدید ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے آپس میں منسلک کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے محمد بن زاید سٹی میں قائم نئے مسافر ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کو امارات میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابوظہبی اور فجیرہ کے درمیان مسافر ٹرین سروس 30 جون سے عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔

اس روٹ پر سفر کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ 45 منٹ ہوگا، جبکہ عام کلاس کا کرایہ 55 درہم سے شروع ہوگا۔ اسی طرح پریمیئم کلاس کے مسافروں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 120 درہم مقرر کی گئی ہے۔اماراتی حکام کے مطابق یہ جدید ریلوے منصوبہ ملک میں سفر، تجارت، سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور مختلف شہروں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔منصوبے کے اگلے مرحلے میں 30 ستمبر 2026 کو دبئی اور شارجہ کے علاقے الذید میں نئے ریلوے اسٹیشنز کا افتتاح کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ابوظہبی کے مغربی علاقے الظفرہ میں دسمبر 2026 کے دوران ریل سروس شروع کرنے کا منصوبہ ہے، جبکہ شارجہ کا مرکزی ریلوے اسٹیشن مارچ 2027 میں قومی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…