بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

datetime 24  جون‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان میں جون کے مہینے کے دوران سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے،

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا مجموعی طور پر تقریباً 40ہزار روپے سستا ہو گیا۔مئی کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، جو یکم جون کو کم ہو کر 4 لاکھ 71 ہزار 763 روپے تک آ گئی، ماہِ جون کے دوران قیمتوں میں اتار چڑھا جاری رہا، تاہم مجموعی رجحان نیچے کی جانب رہا اور اب منگل کے روز فی تولہ قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق 3 جون کو سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے، 6 جون کو 12 ہزار 486 روپے اور 10 جون کو 12 ہزار 627 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ بعد ازاں 15 جون کو 10 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا، تاہم 19 جون کو دوبارہ 14 ہزار 900 روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔منگل کے روز بھی سونے کی قیمت میں 10 ہزار 400 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ماہ کے آغاز کے مقابلے میں مجموعی کمی 39 ہزار 527 روپے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

فی تولہ چاندی 487 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 664 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 438 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 641 روپے کی سطح پر آ گئی۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی سطح پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث سونا اور چاندی دونوں سستے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…