اتوار‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

لکی موٹرز کا Kia Sportage L Alpha کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

datetime 23  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لکی موٹرز نے اپنی مقبول ایس یو وی **کِیا اسپورٹیج ایل الفا** کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد گاڑی کے خریداروں کو 10 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کِیا اسپورٹیج سیریز کے انٹری لیول ماڈل، اسپورٹیج ایل الفا، کی ایکس فیکٹری قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اس گاڑی کی سابقہ قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے کم کرکے 78 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

کِیا اسپورٹیج ایل الفا 2000 سی سی کے نان ہائبرڈ پیٹرول انجن کے ساتھ پیش کی جاتی ہے اور اسے اسپورٹیج رینج کا بنیادی ویریئنٹ تصور کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 22 جون 2026 یا اس کے بعد انوائس ہونے والے تمام آرڈرز پر نافذ العمل ہوں گی۔ تاہم اگر حکومت کی جانب سے کسی نئے ٹیکس، ڈیوٹی یا اضافی چارجز کا نفاذ کیا جاتا ہے تو اس کی ادائیگی خریداروں کو خود کرنا ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکس فیکٹری قیمت میں فریٹ اور انشورنس کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔ یہ نئی قیمت نقد ادائیگی اور فنانسنگ، دونوں طریقوں سے گاڑی خریدنے والے صارفین پر لاگو ہوگی۔

ادھر لکی موٹرز، جو پاکستان میں کِیا اور پیجو برانڈز کی مقامی اسمبلنگ اور فروخت کی ذمہ دار ہے، نے پیجو گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا عندیہ دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…