منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ

datetime 22  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی برائے فیول سبسڈی کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا،

جس میں ملک بھر میں جاری فیول سبسڈی پروگرام اور اس کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کاشتکاروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے شعبے کے لیے مختلف صوبوں اور علاقوں میں دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔ اس حوالے سے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اسکیم کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد حکومت نے اس کا فائدہ براہِ راست عوام تک منتقل کر دیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے فیول سبسڈی پروگرام کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کو سراہا اور کہا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کو محفوظ کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کے دوران جمع ہونے والے ڈیٹا، انتظامی طریقہ کار اور ترسیلی نظام کا مکمل جائزہ لیا جائے، جبکہ موجودہ خامیوں اور مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ مستقبل میں عوامی سہولت کے منصوبوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔اسحاق ڈار نے زور دیا کہ اس پروگرام سے حاصل ہونے والے تجربات آئندہ حکومتی اقدامات کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…