بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری محکموں میں ایک دن کی اضافی تعطیل ختم کر دی گئی

datetime 20  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے تحت نافذ کئی پابندیوں کو ختم کرتے ہوئے

سرکاری اداروں میں معمول کے انتظامات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر میں اضافی تعطیل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد تمام اداروں میں دوبارہ پانچ روزہ ورکنگ ویک نافذ ہوگا اور دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے۔حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی پر عائد 50 فیصد کمی بھی واپس لے لی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف محکموں کی بڑی تعداد میں گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے،

جس سے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں سے دو روزہ کٹوتی کا فیصلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکاری اداروں کے اخراجات میں 20 فیصد کمی سے متعلق ہدایات بھی واپس لے لی گئی ہیں۔حکومت نے وفاقی و صوبائی وزراء، مشیروں، معاونینِ خصوصی اور گورنرز کے سرکاری بیرونِ ملک دوروں پر عائد پابندی بھی ختم کر دی ہے، جس کے بعد سرکاری وفود ضرورت کے مطابق بیرونی دورے کر سکیں گے۔اس کے علاوہ سرکاری اور نجی اداروں میں صرف نصف عملے کے ساتھ کام کرنے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں تمام ادارے مکمل افرادی قوت کے ساتھ معمول کے مطابق کام کر سکیں گے۔حکومتی مؤقف کے مطابق یہ اقدامات انتظامی ضروریات، سرکاری امور کی بہتری اور کاروباری و سماجی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…