بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

16 سال کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو ڈرائیونگ پرمٹ ملنا شروع

datetime 20  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے 16 سال کی عمر مکمل کرنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرا دیا ہے،

جس کے تحت نوجوان مخصوص شرائط کے ساتھ موٹر سائیکل چلانے کے اہل ہوں گے۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اس خصوصی پرمٹ کا اجرا والدین یا سرپرست کی تحریری اجازت سے کیا جائے گا۔ درخواست گزار کے لیے اسمارٹ شناختی کارڈ یا ب فارم جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم کے مطابق یہ پرمٹ صرف موٹر سائیکل یا اسکوٹی چلانے کے لیے مخصوص ہوگا اور اس کے حامل افراد 125 سی سی تک کی موٹر سائیکل استعمال کر سکیں گے۔حکام کے مطابق پرمٹ کے اجرا سے قبل امیدواروں سے ٹریفک قوانین سے متعلق تحریری اور روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا، جبکہ کامیاب امیدواروں کو موقع پر ہی ڈرائیونگ پرمٹ فراہم کر دیا جائے گا۔جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی سالانہ فیس 500 سے 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا اور اس کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پرمٹ ہولڈر سنگین یا بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کا پرمٹ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دینا، ٹریفک قوانین سے آگاہی بڑھانا اور سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…