جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

datetime 19  جون‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔

وزیراعظم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی منظور کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے فی لیٹر مقرر ہوگی، جو پہلے 373 روپے تھی، جبکہ ڈیزل 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر پر آ جائے گا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا، آج اسے عملی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مشکل معاشی حالات میں صبر اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، جس پر حکومت ان کی شکر گزار ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی کا مکمل فائدہ عوام تک منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مہنگائی میں مزید کمی اور معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بحران کے دوران حکومت نے کفایت شعاری کو ترجیح دی اور کمزور طبقات کے لیے مختلف سبسڈی پروگرام بھی جاری رکھے۔ ان کے بقول عوامی ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی اخراجات میں بچت اور کفایت شعاری کے ذریعے 129 ارب روپے کے وسائل حاصل کیے گئے، جنہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بروئے کار لایا گیا۔

وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام میں پاکستان کے کردار کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت وجود میں آئی، جو ایک اہم اور تاریخی پیش رفت ہے۔

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مسلسل کاوشوں نے امن معاہدے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، محسن نقوی اور حکومتی ٹیم کی دیگر شخصیات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر توانائی کے بحران کے باوجود پاکستان میں ایندھن کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔ مؤثر منصوبہ بندی کی بدولت نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قلت سے بچا گیا بلکہ عوام کو کسی قسم کی راشننگ یا طویل قطاروں کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے باہمی تعاون نے معیشت کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، جس پر وہ تمام وزرائے اعلیٰ کے شکر گزار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…