بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 42 روپے تک فی لیٹر کمی کی تجویز

datetime 19  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئی ہیں،

جس کے اثرات پاکستان میں بھی متوقع ہیں اور عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئندہ قیمتوں کے تعین میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت تقریباً 22 روپے کم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 42 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 18 روپے 18 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 245 روپے 16 پیسے سے کم ہو کر 226 روپے 98 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 36 روپے 16 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت تقریباً 268 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت لیوی کے نظام میں ردوبدل پر بھی غور کر رہی ہے۔اطلاعات ہیں کہ ڈیزل پر عائد لیوی میں 27 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ پیٹرول پر موجود اضافی لیوی کو تقریباً 26 روپے کم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈیزل پر لیوی بڑھنے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں متوقع کمی کا مکمل فائدہ صارفین تک منتقل نہیں ہو سکے گا اور عوام کو نسبتاً کم ریلیف ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…