اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کی سخت ہدایات کے پیش نظر ملک میں 20جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو 7مارچ کو کئے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے 55روپے لیٹر اضافے سے زائد کمی کا راستہ نکالنے کی کوشش جاری ہیں۔



















































