بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

موبائل فون ٹاور لگانے کے لیے جگہ نہ دینے والے نجی گھر کے مالک یا نجی ادارے پر 5 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا،قومی اسمبلی نے عجیب و غریب بل پاس کر دیا

datetime 18  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک کی توسیع کے لیے اہم قانون سازی کی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت لائسنس یافتہ موبائل اور ٹیلی کام کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر نیٹ ورک بچھانے میں مزید اختیارات حاصل ہوں گے۔

قومی اسمبلی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیمِ نو (ترمیمی) بل کی منظوری دے دی ہے۔ اگلے مرحلے میں اس بل کو غور و خوض اور منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق سرکاری اداروں اور نجی املاک کے مالکان کو ٹیلی کمیونی کیشن انفراسٹرکچر کی تنصیب کے لیے متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں جدید مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔

بل میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ اگر کوئی نجی مالک، کرایہ دار، سرکاری یا نجی ادارہ موبائل یا ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کو آپٹیکل فائبر بچھانے یا مواصلاتی ٹاور نصب کرنے کے لیے جگہ فراہم کرنے سے انکار کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔

قانون کے تحت ایسی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فرد یا ادارے پر 5 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس قانون سازی کا مقصد ملک میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونی کیشن خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کرنا، نیٹ ورک کے معیار کو بہتر بنانا اور ڈیجیٹل ترقی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…