بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

اگلے ہفتے سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 تعطیلات ملیں گی

datetime 17  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کے باعث نئے اسلامی سال کا آغاز 17 جون کو ہوگا، یومِ عاشور اب 26 جون بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔

اس صورتحال کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 روزہ تعطیلات میسر آئیں گی۔یومِ عاشور کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سال 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے تاکہ ملک بھر میں مذہبی اجتماعات، مجالس اور جلوسوں کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کو موثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔چاند نظر نہ آنے کے بعد اب 9 محرم 25 جون بروز جمعرات جبکہ 10 محرم، یومِ عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔ یومِ عاشور کی سرکاری تعطیلات کے فورا بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی آ رہی ہیںجس کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 دن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل گیا ہے۔اگرچہ چاند نظر نہ آنے کے بعد یومِ عاشور کی متوقع تاریخوں کا تعین ہو چکا ہے، تاہم سرکاری تعطیلات سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا،

جس کے بعد تعطیلات کے شیڈول کی باضابطہ توثیق ہو جائے گی۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام 1448 ہجری کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یکم محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…