بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بجٹ آتے ہی دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ

datetime 16  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) لاہور میں مہنگائی کی لہر کے درمیان دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے،

جس کے باعث عوام کی روزمرہ زندگی کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت ہونے والے کھلے اور پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے بعد دودھ 200 روپے کے بجائے 220 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب دہی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فی کلو دہی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 240 روپے سے بڑھ کر 260 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔شہریوں نے قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی خوراک کی اشیا مسلسل مہنگی ہونے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق متوسط اور کم آمدن والے خاندانوں کے لیے روزمرہ ضروریات پوری کرنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کچھ ریلیف مل سکے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عوام پہلے ہی دیگر ضروری اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ ان کے مطابق قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مارکیٹ نگرانی اور ریگولیٹری نظام کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…