اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کاروبار سے 50کروڑ تک آمدنی پر عائد سپر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ حکومت نے کاروبار سے 15کروڑ روپے سے 540کروڑ روپے تک کی آمدنی کی 6سلیبس پر عائد سپر ٹیکس جو 1فیصد سے لیکر 7.5فیصد کی سطح تک تھا کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی طرح 50کروڑ روپے سے زائد آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح 10فیصد سے کم کر کے 8فیصد کرنے کی تجویز ہے، اس اقدام کا مقصد چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کو فروغ دینے کے علاوہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ تاہم بینکوں، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں اور فرٹیلائزر کمپنیوں پر موجودہ سرچارج برقرار رہے گا۔



















































