اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے فائلرز کیلئے جائیداد کی خریداری و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کردی۔
بجٹ تقریر کے مطابق فائلرز کےلیے جائیداد خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2.5 فیصد سےکم کرکے 1.25 فیصد کردیا گیا جبکہ فائلرز کےلیے جائیداد فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 2.75 فیصد کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے جہاں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کررہے ہیں۔



















































