جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ

datetime 11  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں تقریباً 650 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ پنشن کی ادائیگیوں کے لیے 505 ارب 80 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبائی محصولات سے 1330 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جو آئندہ مالی سال کے مالیاتی اہداف کا اہم حصہ ہوگی۔

بجٹ تجاویز میں پنجاب فنانس کمیشن کے لیے 800 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش شامل ہے۔ اس کے علاوہ سماجی بہبود کے منصوبوں کے لیے 25 ارب روپے جبکہ “ستھرا پنجاب” پروگرام کے لیے 150 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روزمرہ انتظامی اور آپریشنل اخراجات کے لیے 580 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے جا سکتے ہیں، جبکہ مختلف سرمایہ کاری اور ترقیاتی پروگراموں کے لیے 221 ارب 90 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

مزید برآں بیرونی معاونت سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ دیگر ترقیاتی اور سرمایہ جاتی اخراجات کے لیے 570 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں پنجاب کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جسے بجٹ دستاویزات میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…