اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقاتِ کار بڑھا دیئے گئے جس کا ضلعی انتظامیہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور کریانہ سٹورز رات 9بجے تک کھلے رہ سکیں گے، شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات کیلئے رات 10بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ریستوران، کیفے اور فوڈ آئوٹ لیٹس رات 11بجے تک کھلے رہ سکیں گے، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سے مستثنیٰ ہیںاِسی طرح ہسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز اور فارمیسیز نئے اوقاتِ کار سے مستثنیٰ قرار دیا گیا جبکہ بیکریاں، تندور، ڈیری شاپس، پیٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جم، کھیلوں کی سہولیات، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی استثنیٰ حاصل ہے، کفایت شعاری اقدامات کے تحت نئے اوقاتِ کار کا اطلاق ہوگیا ہے ۔



















































