بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

خواتین کیلئے روزگار کا بڑا منصوبہ،وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی شامل

datetime 10  جون‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشی ایٹو شی تھریڈز کیلئے 310 ملین روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے،

یہ منصوبہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری اور ہنرمندی کے فروغ کیلئے شروع کیا گیا ایک منفرد پروگرام ہے۔تفصیلات کے مطابق شی تھریڈز پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے دیہات سے تعلق رکھنے والی 18 سے 45 سال عمر کی مڈل پاس خواتین حصہ لے سکتی ہیں، پروگرام میں شامل خواتین کو تربیت کے دوران ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی فراہم کیا جائے گا،اس منصوبے کے تحت دیہی خواتین کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کے 10 مختلف تربیتی کورسز متعارف کرائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں یہ ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسز کامیابی سے جاری ہیں، گزشتہ 2 برسوں کے دوران ڈھائی ہزار خواتین ان تربیتی کورسز کو مکمل کر چکی ہیں، جن میں سے 773 خواتین کو تربیت مکمل کرتے ہی ملازمت بھی مل گئی۔حکام کے مطابق اس وقت شی تھریڈز پروگرام کے تحت 1150 خواتین کی ٹیکسٹائل ٹریننگ جاری ہے جبکہ آئندہ سال مزید 1350 خواتین کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

پروگرام میں انڈسٹریل اسٹیچنگ مشین آپریٹر، فیبرک کوالٹی انسپکٹر اور فیبرک کٹنگ ایکسپرٹ کے کورسز شامل ہیں۔اس کے علاوہ اپیریل پلاننگ اینڈ مرچنڈائزنگ، اپیریل سپروائزر، پیٹرن میکنگ اینڈ کٹنگ، پیٹرن ڈرافٹنگ اینڈ گریڈنگ، کوالٹی کنٹرول، گارمنٹ فنشنگ، پیکر اور گارمنٹ ویکسنگ کے تربیتی کورسز بھی خواتین کیلئے دستیاب ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر خاتون کو مالی طور پر خودمختار اور بااختیار بنانا حکومت کا عزم ہے، ہنرمند عورت ایک قابل قدر قومی اثاثہ ثابت ہوگی، ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہنرمند خواتین کیلئے روزگار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…