اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

نوجوان کے اکاؤنٹ میں اچانک 21 ارب ڈالر آ گئے!

datetime 8  جون‬‮  2026 |

وان، ترکیہ (نیوز ڈیسک)ترکیہ میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک نوجوان کے بینک اکاؤنٹ میں اچانک اربوں ڈالر کی خطیر رقم ظاہر ہونے لگی،

جس کے بعد بینک اور متعلقہ حکام نے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ترکیہ کے صوبے وان میں مقیم 32 سالہ آذربائیجانی شہری احمد جہانگیر دتاکالو اس غیر معمولی صورتحال سے اس وقت آگاہ ہوا جب خریداری کے دوران اس کا بینک کارڈ اچانک کام کرنا بند کر گیا۔

مسئلے کی وجہ جاننے کے لیے جب وہ بینک برانچ پہنچا تو معلوم ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ میں تقریباً 21 ارب امریکی ڈالر کے مساوی رقم موجود ہے، جسے دیکھ کر وہ خود بھی حیرت زدہ رہ گیا۔

بینک ریکارڈ کے مطابق اکاؤنٹ میں 999 ارب 999 ملین 999 ہزار 999 ترک لیرے اور 99 قروش کی رقم درج تھی، جو مالیت کے اعتبار سے ایک غیر معمولی اور ناقابلِ یقین رقم بنتی ہے۔

احمد جہانگیر کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کا کوئی علم نہیں کہ اس کے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کیسے منتقل ہوئی، اور نہ ہی اس کا اس لین دین سے کوئی تعلق ہے۔

واقعے کے بعد بینک انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر متعلقہ اکاؤنٹس کو فوری طور پر منجمد کر دیا ہے، جبکہ ماہرین اور ریگولیٹری ادارے اس معاملے کی مختلف پہلوؤں سے جانچ کر رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ معاملہ کسی تکنیکی خرابی، ڈیٹا انٹری کی غلطی یا بینکنگ سسٹم کے کسی اور مسئلے کا نتیجہ ہے۔

تحقیقات مکمل ہونے تک اکاؤنٹ ہولڈر کو اپنے بینک اکاؤنٹس استعمال کرنے یا کسی قسم کا مالی لین دین کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ حکام ریکارڈ اور سسٹمز کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اصل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…