ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

datetime 6  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 70 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل صارفین کو یہی تیل 272 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب تھا۔

نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں مٹی کا تیل مہنگے داموں فروخت کیا جائے گا، جس سے گھریلو اور تجارتی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے حال ہی میں آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان بھی کیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ 29 مئی 2026 کو وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کیا تھا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

علاقائی کشیدگی اور عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث حالیہ مہینوں میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے پیش نظر حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ، مال بردار گاڑیوں، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والے افراد کے لیے خصوصی فیول سبسڈی پروگرام بھی متعارف کرایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…