اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو 380 روپے 78 پیسے پر برقرار ہے۔



















































