بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

یکم جولائی سے نیا نظام نافذ ! پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 3  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے عوامی سہولت کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ

یکم جولائی سے پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری سروس کو مزید مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت شہریوں کو پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے دفاتر کے بار بار چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ دفاتر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے براہِ راست ملاقات کرکے ان کی شکایات اور مسائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر عوامی مسائل حل کرنے اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

دورے کے دوران پاسپورٹ خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ ڈی جی امیگریشن نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے پاسپورٹس ان کے گھروں تک پہنچانے کے نظام کو مزید فعال اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے ہوم ڈیلیوری کا نیا طریقہ کار باقاعدہ طور پر نافذ ہوگا، جس سے درخواست دہندگان کو لمبی قطاروں اور غیر ضروری انتظار سے نجات ملے گی۔

اس موقع پر کورئیر سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ پاسپورٹس کی محفوظ، بروقت اور ذمہ دارانہ ترسیل کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ حکومت جدید، تیز رفتار اور عوام دوست پاسپورٹ سروسز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، جبکہ مستقبل میں بھی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مزید اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…