پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

datetime 1  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری جغرافیائی کشیدگی کے اثرات توانائی کی عالمی منڈیوں پر بدستور نمایاں ہیں،

جس کے باعث پاکستان میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد گھریلو استعمال کے 11.8 کلوگرام والے سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جون 2026 کے لیے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 643 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فی کلو گیس کی قیمت 308 روپے 76 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے،

جس کے بعد صارفین کو ایل پی جی کی خریداری کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور خام ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ایل پی جی سمیت مختلف توانائی ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…