اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر 19فیصد کرنے پر زور

datetime 31  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے

جس کے تحت آئی ایم ایف نے حکومت کو جی ایس ٹی کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے پر زور دیا ہے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نئے بجٹ کا حجم 15.1 ٹریلین سے بڑھا کر 15.5ٹریلین تک رکھنے کی تجویز ہے۔رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مزید کم کرکے 13ہزار 5 ارب روپے مقرر کر دیا گیا ہے، شارٹ فال کے باوجود آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف 15 ہزار ارب سے زائد رکھنے پر زور دیا ہے۔آئندہ بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی بھی تجویز ہے،

جس میں تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کی تجویز ہے۔ سالانہ 20 کروڑ روپے سیل پر 25 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا، فکسڈ ٹیکس دینے والے تاجروں کو آڈٹ سے استثنا دینے کی تجویز ہے۔اگلے مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے بجٹ میں اضافی ٹیکس اقدامات شامل ہوں گے، نئے بجٹ میں سپر ٹیکس میں ایک سے 2 فیصد تک کمی کی بھی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی بھی تجویز ہے، تنخواہ دار طبقے کے لیے آخری سلیب کا تھریش ہولڈ بڑھایا جا سکتا ہے۔آئی ایم ایف سے مزید مشاورت اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے ریلیف ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…