ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجٹ میں خوراک و روز مرہ ضروری اشیاء پر بھاری ٹیکس برقرار رہنے کا امکان

datetime 31  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)بجٹ میں خوراک اور روزمرہ ضروری اشیا پر بھاری ٹیکس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دستاویز کے مطابق سفیدکرسٹلائن چینی پر 20 فیصدکسٹمزڈیوٹی اور 4فیصداضافی ڈیوٹی کی وصولی کی جارہی ہے،ویجی ٹیبل گھی ،کوکنگ آئل ،چائے کی پتی ،چینی،خشک دودھ ،تیارشدہ خوراک،بجلی اور گیس پر 18فیصد سیلزٹیکس بھی نافذ ہے،مختلف اقسام کی ادویات پر بھی ایک فیصد سیلزٹیکس لیاجا رہا ہے۔دستاویزکے مطابق چکن پر 20 فیصدکسٹمز اور4فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی نافذہے،انڈوں پر 3 فیصد سے لیکر 16 فیصد تک کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی جاری ہے جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی اس کے علاوہ ہے،آلو پر 20 فیصدریگولیٹری ڈیوٹی،ٹماٹر اورپیاز پر 5،5فیصد کسٹمز ڈیوٹی نافذ ہے ،

اس کے علاوہ گندم اور چاول پر10،10فیصد جبکہ گندم کے آٹے پر5فیصد کسٹمز ڈیوٹی لی جا رہی ہے،خام سویابین آئل پرساڑھے 10ہزار روپے فی میٹرک ٹن کسٹمز ڈیوٹی اور2فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی بھی عائد کی گئی ہے،ویجی ٹیبل آئل پر 10ہزار 800روپے فی میٹرک ٹن کسٹمز ڈیوٹی اور 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی]خام کوکنگ آئل پر 8ہزار روپے فی میٹرک ٹن کسٹمز ڈیوٹی لاگو اور دو فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی نافذ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…