بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری کردی

datetime 23  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کو خبردار کیا ہے کہ بجلی کے بلوں پر موجود جعلی کیو آر کوڈز کے ذریعے

شہریوں کی ذاتی معلومات چوری کیے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے پیش نظر عوام کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض عناصر صارفین کو مخصوص لنکس کے ذریعے اپنی معلومات فراہم کرنے پر آمادہ کر رہے ہیں۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ معلومات درج کرنے کے بعد صارفین سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ طلب کیا جاتا ہے، جو فراڈ کا حصہ ہو سکتا ہے۔

حکام نے خبردار کیا کہ کچھ لوگ کیو آر کوڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے صارفین انتہائی احتیاط برتیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے بل سے متعلق معلومات صرف متعلقہ اور مستند پلیٹ فارم پر ہی درج کی جا سکتی ہیں، جبکہ کسی اور ویب سائٹ یا لنک پر تفصیلات فراہم کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سبسڈی یا دیگر سہولیات کے نام پر کسی ڈیجیٹل پلیٹ فارم یا کاغذ پر اپنی ذاتی معلومات درج نہ کریں کیونکہ یہ طریقہ کار غیر قانونی اور مشکوک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…