جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

سستے گھروں کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا پلان، ہائوسنگ رولز میں اہم تبدیلیاں

datetime 22  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے کم لاگت رہائشی منصوبوں کے فروغ کیلئے افورڈیبل پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز رولزمیں اہم ترامیم کی تجویز تیار کر لی ہے جس کا مقصد نجی شعبے کو سستے گھروں کی تعمیر کی جانب راغب کرنا اور ہائوسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔

مجوزہ ترامیم کے تحت نجی اور کوآپریٹو ہائوسنگ سکیموں کیلئے کم از کم 20 فیصد رہائشی رقبہ کم لاگت ہائوسنگ کیلئے مختص کرنا لازمی قرار دیا جائے گا۔ یہ حصہ افورڈیبل ہائوسنگ سکیم تصور کیا جائے گا جبکہ زیادہ رقبہ مختص کرنے والی سکیموں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔پالیسی کے مطابق کم لاگت ہائوسنگ کیلئے زیادہ حصہ مختص کرنے والی سکیموں کو 20 سے 80 فیصد تک فیس میں رعایت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان رعایتوں میں نقشہ جات، واٹر سپلائی، سیوریج، سڑکوں اور پلوں کی منظوری فیس شامل ہوگی۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے رہن رکھی جانے والی اراضی کی شرح میں بھی کمی لانے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ڈویلپرز پر مالی دبا ئوکم ہو اور منصوبے تیزی سے مکمل ہو سکیں۔

مجوزہ ترامیم میں منصوبوں کی منظوری کے عمل کو بھی آسان اور تیز بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ مختلف مراحل کی منظوری کا دورانیہ 90 دن سے کم کر کے 60 دن تک لانے کی تجویز زیر غور ہے۔حکام کے مطابق نئی ہائوسنگ پالیسی کو آئندہ بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ نجی شعبے کو کم لاگت رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے موثر ترغیبات دی جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…