جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت

datetime 22  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے شہر بھر میں موجود تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے کے اندر ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی صرف نجی آبادیوں تک محدود نہیں ہوگی بلکہ سرکاری رہائش گاہوں میں موجود ڈبل سورس کنکشن بھی ختم کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل سورس کنکشن انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ حال ہی میں لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں ایک لائن مین ایسے ہی کنکشن کے باعث حادثے کا شکار ہوا، جس کے بعد اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا گیا۔

لیسکو حکام نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ اگر کسی ڈبل سورس کنکشن کی وجہ سے کوئی جانی نقصان ہوا تو متعلقہ ایکسیئن اور ایس ڈی او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جس میں ملازمت سے برطرفی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی بااثر شخصیت یا افسر کو ڈبل سورس کنکشن استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ البتہ چند حساس سرکاری مقامات، جن میں اسپتال، گورنر ہاؤس اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس شامل ہیں، انہیں خودمختار فیڈر کے تحت ڈبل سورس کی محدود اجازت حاصل رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…