اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت

datetime 21  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل فون صارفین کو غیر ضروری بیلنس کٹوتیوں سے بچانے کے لیے تمام موبائل نیٹ ورکس پر مفت بیلنس سیو سروس فوری فعال کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی بیلنس سیو یا پی اے وائی جی بلاکر سروس صارفین کے ڈیٹا پیکج ختم ہونے کے بعد موبائل انٹرنیٹ کو خودکار طور پر بند کردیتی ہے، جس سے صارفین کا بیلنس غیر ارادی طور پر کٹنے سے محفوظ رہتا ہے۔ترجمان پی ٹی اے نے کہاکہ یہ سہولت تمام صارفین کو مفت فراہم کی جارہی ہے تاکہ ڈیٹا بنڈل مکمل ہونے کے بعد اچانک بیلنس کٹنے کی شکایات کا خاتمہ کیا جاسکے۔پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ نیٹ ورک کے مخصوص یو ایس ایس ڈی کوڈ ڈائل کرکے یہ سروس فوری فعال کریں۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جاز صارفین *275#،زونگ صارفین *4004#،یوفون صارفین *6611#جبکہ ٹیلی نار صارفین *342#ڈائل کرکے باآسانی بیلنس سیو سروس ایکٹیویٹ کرسکتے ہیں۔پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل بیلنس کے تحفظ اور غیر ضروری کٹوتیوں سے بچنے کے لیے اس سہولت سے فوری استفادہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…